حج 2027 کے عازمین پر نئی پابندی لاگو کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

حج 2027 کے لیے درخواستیں جمع کرانے والے عازمین کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ حکومت نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت نجی حج آپریٹرز کو براہِ راست ادائیگی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم 2027 کی بکنگ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، تاہم پہلی بار بکنگ، پیکیج کا انتخاب اور تمام ادائیگیاں صرف وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ نگرانی پاک حج ایپ (Pak Hajj App) اور حج پورٹل کے ذریعے کی جائیں گی۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین حج نجی کمپنی کا انتخاب بھی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل کے ذریعے کریں گے، جبکہ کسی بھی نجی آپریٹر یا غیر مجاز ایجنٹ کو براہِ راست رقم ادا کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی عازم کسی غیر مجاز ایجنٹ یا فرد کو ادائیگی کرتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری خود درخواست گزار پر ہوگی۔

حکام کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم 2027 کے تحت 71 ہزار 696 عازمین حج ادا کریں گے، جبکہ اب تک ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد پاک حج ایپ پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ اس وقت 25 مجاز پرائیویٹ حج کمپنیاں وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور صرف انہی کمپنیوں کے پیکیجز سرکاری پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔

Related Posts