ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک ہوگئی، جس کے نتیجے میں خام تیل سڑک پر آگیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیشل ریفائنری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئل لیکیج کا یہ واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابانِ سحر میں پیش آیا جہاں نیشنل ریفائنری کی فرنس آئل کی لائن لیک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لائن کو کافی پرانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئل لائن سڑک کے درمیان میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل لیکیج کی اطلاع نیشنل ریفائنری کو دی گئی جس پر لائن میں سپلائی روک دی گئی تاہم آئل لائن لیکیج کے باعث خام تیل سڑک پر جمع ہوگیا۔ لیک ہونے والے تیل سے متأثرہ سڑک کو عوامی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق نیشنل ریفائنری کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ خیابانِ سحر کے علاقے میں واقع لائن کی مرمت کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








