سندھ کے نوجوان تیار رہیں، حکومت لے آئی زندگی بدلنے والا یوتھ کارڈ، اہلیت اور فوائد جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کریں گے۔

وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے 30 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 15 سے 29 سال عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو سندھ یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے حامل نوجوانوں کو جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی اسکالرشپس، بلاسود قرضے، مالی معاونت اور دیگر سرکاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور انتہائی آسان رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ یوتھ کارڈ صرف انہی نوجوانوں کو جاری کیا جائے گا جن کے پاس سندھ کا ڈومیسائل موجود ہوگا۔

Related Posts