ایران کیلئے 300ارب ڈالرز کا اجرا اچھے برتاؤ سے مشروط ہے۔ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیلئے 300 ارب ڈالرز کا اجرا اچھے برتاؤ سے مشروط ہے، امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کیلئے 60 روز کی مدت مشکل ڈیڈ لائن نہیں ہے، اگر ایران اچھا برتاؤ کرے تو 300 ارب ڈالرز کے فنڈز تک رسائی مل سکتی ہے۔

بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ حکومت نے ایران کی بہت سی رقم منجمد کی اور وقت آنے پر یہ رقم واپس بھی کی جائے گی۔ ایران کے مثبت رویے پر پابندیوں کے حوالے سے پیشرفت بھی ممکن ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹم بنانے اور حاصل کرنے سے باز رہے گا، اس پر اتفاق ہوچکا جبکہ جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی مذاکرات بھی جلد شروع ہوجائیں گے۔ اسرائیلی رہنما ایران امریکا معاہدے پر خوش ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی ثالثی اور ایران اور امریکا جنگ ختم کروانے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کیلئے قطر اور پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related Posts