پکنک کا خواب بن گیا خطرناک؛ ٹھٹھہ کے قریب بس حادثے میں 6 جاں بحق، 10 زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ ایکسپریس)

ٹھٹھہ کے قریب سجاول روڈ پر پیش آنے والے المناک حادثے میں ایک خوشگوار پکنک میں جانے والی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوراً بعد ایدھی فاؤنڈیشن کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ لاشوں کو اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے، جو بس بک کروا کر سیر و تفریح کے لیے ٹھٹھہ جا رہے تھے۔

دوسری جانب شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب پیش آنے والے ٹریث ٹریفک حادثے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کا تعلق پی ایس ناظم آباد سے ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل سلیمان ولد افسر علی عمر 25 سال، پی سی عماد ولد خالد عمر 24 سال اور ہیڈ کانسٹیبل عرفان ولد محمد عمر 43 سال شامل ہیں۔

Related Posts