مسیحی مذہبی پیشوا کارڈینیل انجیلو بیکو نے پوپ کی تقرری کے لیے ہونے والے خفیہ ووٹنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔
اٹلی کے انجیلو بیکو جوکہ کارڈینیل کے عہدے پر فائز ہیں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پوپ کی تقرری کے لیے ہونے والے خفیہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انجیلو بیکو اٹلی سے تعلق رکھنے والے کیتھولک چرچ کے سب سے سینیئر عہدیدار ہیں۔ جو اب تک ویٹیکن کی فوجداری عدالت کا سامنا کرچکے ہیں۔
اس اطالوی کارڈینیل کو عدالت نے دسمبر 2023 میں جیل بھیجنے کی سزا دی تھی۔ تاہم وہ ایسے تمام الزامات اور غلط کاموں سے خود کو بری قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ پوپ فرانسس کی جگہ نئے مقرر ہونے والے کیتھولک پوپ کے لیے کارڈینیل کی سطح کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔