بیٹے کی روزہ کشائی پر شعیب ملک کی خوبصورت پوسٹ وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک نے بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، فوٹو اے آر وائی

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے اپنے بیٹے اذہان ملک کی روزہ کشائی کے حوالے سے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں اذہان ملک کو پھولوں کا ہار پہنے اور کیمرے کے سامنے خوشی سے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شعیب ملک نے بیٹے کی روزہ کشائی کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ”پہلا روزہ مبارک میرے چھوٹے سے چیمپئن کو۔ بابا کو تم پر بہت فخر ہے۔ اللہ تمہارا روزہ قبول کرے اور ہمیشہ اپنی برکتوں سے نوازے۔“

 

 

شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ اپنی خاص بونڈنگ کا ذکر بھی کرتے رہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ”اذہان میرا بیٹا ضرور ہے، لیکن ہمارا تعلق زیادہ تر دوستی والا ہے۔ وہ مجھے ’برو‘ کہتا ہے اور میں بھی کبھی کبھار اسے اسی طرح مخاطب کرتا ہوں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مہینے میں کم از کم دو بار دبئی جا کر اذہان سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شعیب ملک نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ دبئی میں ہوتے ہیں، تو اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ وہ اذہان کو اسکول چھوڑنے اور لینے جائیں اور اس کی اسپورٹس کلاسز میں اس کے ساتھ شریک ہوں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، اور ان کی پہلی اور اکلوتی اولاد، بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔ دونوں سیلیبریٹز کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات کی خبریں آ رہی تھیں اور 2023 میں انہوں نے اپنے راستے الگ کر لیے تھے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوئی۔ اس کے بعد شعیب ملک نے 2024 کے آغاز میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے تیسری شادی کر لی۔

ثانیہ مرزا نے ابھی تک دوسری شادی کا فیصلہ نہیں کیا اور بیٹے کی کسٹڈی بھی ان کے پاس ہے تاہم شعیب ملک اب بھی اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Posts