کراچی میں ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی، آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

شہرِ قائد میں ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے میدانی شہروں میں آج بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی  ہے۔ 

کراچی کے مختلف علاقوں بشمول ملیر، کورنگی، سائٹ، ہاکس بے اور اورنگی میں ہلکی پھلکی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 15 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہواؤں میں نمی کا تناسب 30 سے 35 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے بعد کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائیں بھی داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ عوام نے بلا ضرورت گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے۔

شہریوں کے معمولاتِ زندگی اور اوقاتِ کار سردی کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں۔ عوام بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلتے جبکہ ضرورت اور کام کاج کے لیے گھر سے باہر نکلنے والوں نے بڑی تعداد میں گرم کپڑے خرید لیے ہیں۔

شہرِ قائد میں 3 جنوری سے بارش اور شدید سردی کی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد عوام نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ کراچی کے لوگ سردی کا لطف اٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں لاہور، گجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد میں شدید سردی ہے۔ آج گجرات، منڈی بہاؤ الدین، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دھند کے باعث عوام کا سڑکوں پر نکلنا محال ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج موسمِ سرما کی پہلی برفباری ہوئی جو صبح کے وقت سے جاری ہے جبکہ ملک کے دیگر پہاڑی و بالائی علاقوں میں بھی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار رہا جبکہ سردی کے موسم میں درجۂ حرارت ناقابلِ یقین حد تک گر گیا جس سے شہروں میں سردی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

ملک کے گرم ترین علاقے سبی میں سردی کا ایک صدی پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ داتا کی نگری لاہور میں دسمبر سال بھر کا سرد ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شہروں میں سردی کے ریکارڈز ٹوٹنے لگے

Related Posts