اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی معاشی ٹیم کے عہدیداران کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، معاشی اہداف اور زیر تکمیل منصوبوں پر وزیر اعظم پاکستان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ملکی معیشت اور معاشی صورتحال کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔معاشی اہداف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
وزیر اعظم پاکستان اشیائے ضرورت کے حوالے سے معاشی ٹیم کے ذمہ داران کو حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کریں گے تاکہ اشیائے ضرورت عام آدمی کی پہنچ سے دُور نہ ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال میں آٹا، چینی، چاول، دال اور سبزیوں سمیت ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں دس سے سو فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیئے: عمران خان پاکستانی سیاست کی کہکشاں کا درخشندہ ستارہ ہیں۔ فواد چوہدری