عمران خان پاکستانی سیاست کی کہکشاں کا درخشندہ ستارہ ہیں۔ فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad-Chaudhry.jpg
اپوزیشن کارویہ پاکستان کی اساس کوتباہ کرنے کے مترادف ہے ،فوادچوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستانی سیاست کی کہکشاں کا درخشندہ ستارہ ہیں۔ وہ پاکستانیوں کی ستارہ بن کر اُبھرنے اور چمکنے کی لازوال امید ہیں۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان حکومت کرنے کے اعتبار سے کوئی آسان ملک نہیں ہے، نہ ہی عمران خان کوئی بادشاہ ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ وہ عوام کے لیے اچھے کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دل اس وقت درست فیصلے کر رہا ہے اور میں ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔ 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تنازعۂ کشمیر صرف کشمیر کا نہیں بلکہ پاکستان کے وجود کا مسئلہ ہے۔ اگر آج پاکستان نے اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ہم صفحۂ ہستی سے مٹ بھی سکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے: فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بدقسمتی قرار دے دیا

 

Related Posts