طالبان انٹیلی جنس چیف کی عرب امارات کے صدر سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو باختر

افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی اور چیف انٹیلی جنس آفیسر ملا عبدالحق وثیق نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی اقتصادی حالت اور علاقائی استحکام کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ژوب: دہشت گردی میں ملوث شخص کی لاش افغانستان کے حوالے

افغانستان کی عبوری حکومت کے نمائندوں کے اس اہم دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور یو اے ای کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

اس حوالے سے طالبان حکومت کے سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ افغانستان کی اقتصادی مضبوطی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھی چند روز قبل یو اے ای کے دورے پر تھے۔

Related Posts