عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک اور کمیابی کی سیڑھی پر پہنچ گئیں۔انکی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بنائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ کو آسکر کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم مارچ میں ہونے والے آسکر ایوارڈز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جو بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔
بھارتی کرکٹر چہل کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
’انوجا‘ دہلی میں فلمائی گئی ایک شارٹ فلم ہے، جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں چائلڈ لیبراور تعلیم کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس سےپہلے یہ فلم شارٹ فلم فیسٹیول میں ’لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ‘ بھی جیت چکی ہے۔
فلم کے ہدایت کار ایڈم جے گریو ہیں جبکہ ساچیترا مٹائی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک 9 سالہ لڑکی انوجا کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے، جسے اپنے خاندان کی مالی مدد کے لیے گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے بھی کوششیں کرتی ہے۔
پر یانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں’انوجا‘ سے وابستگی کو اپنے لیے فخر کی بات قرار دیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک حساس مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے، جو لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے اویہ مسلہ بھارت میں بےحد عام بھی ہے۔