مشہور گلوکار جے زی کو نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا ہے، واقعہ کے حوالے سے اہم شخصیت کے عینی شاہد ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
جے زی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2000 میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کے بعد ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جس سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
الزام لگانے والے کی شناخت جین ڈو کے نام سے ہوئی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے زی اور شان “ڈڈی” کومبس دونوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی جب کہ ایک اور خاتون مشہور شخصیت عینی شاہد تھیں۔
ہوٹل میں قائم قحبہ خانے سے 18 مرد و خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار
مقدمہ میں ابتدائی طور پر صرف کومبس شامل تھے، اتوار کو نیویارک میں جے زی کو شامل کرنے کے لیے دوبارہ دائر کیا گیا، جس کا اصل نام شان کارٹر ہے۔
مقدمے کے مطابق خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 2000 میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی آفٹر پارٹی میں لے جانے کے بعد اس پر حملہ کیا گیا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے، “مدعا علیہ شان کومبس، اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی شان کارٹر نے ایک آفٹر پارٹی میں نشہ آور چیز پلا کر ریپ کیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک اور مشہور شخصیت کھڑی تھی اور اسے دیکھتی تھی جب کومبس اور کارٹر نے حملہ کیا۔
اس انکشاف کے بعد مشتعل مداحوں نے سوشل میڈیا پر جا کر جے زی کی اہلیہ بیونسے سے طلاق پر غور کرنے پر زور دیا۔ ایک صارف نے لکھا “میں حیران ہوں کہ بیونسے اس کے ساتھ رہی اور اتنے سالوں کے بعد بھی اس سے طلاق نہیں لی۔