قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور لیگ اسپنر شاداب خان کا ردعمل آگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد رضوان نے عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے آپ کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں، زندگی کے ہر مرحلے میں آپ کیلئے نیک خواہشات ہیں! کامیاب رہیں۔
Surprised to hear about your retirement, @simadwasim, my brother. I firmly believe you still have many years left to excel in international cricket for Pakistan. Wishing you the best in every facet of life. Keep shining bright! ????❤️???? pic.twitter.com/nQ5Hrh1CUN
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 26, 2023
لیگ اسپنر شاداب خان نے عماد وسیم کو شاندار کیرئیر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھیل کر خوشی ہوئی، کیریئر کی نئی اننگز میں آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
Congratulations maddy bhai on a wonderful international career. It was a pleasure to play with u. Wishing u the very best of luck in this new chapter of ur career. @simadwasim pic.twitter.com/7gByfQprzM
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 25, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں اور مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لینا چاہیے، وہ پاکستان کے سب سے اچھے اسپنر ہیں، ان کی بیٹنگ سے بھی قومی ٹیم کو بہت مدد مل سکتی ہے۔
آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈکپ کا ذکر کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد وسیم کا نہیں ملک کا نقصان ہے۔