نازیبا فوٹو شوٹ، معروف پاکستانی اداکار ”عمران ہاشمی“ کے نقش قدم پر۔۔۔

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکار وہاج علی کی نیم برہنہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

وہاج علی پاکستان کے چند خوبصورت اور ہینڈسم اداکاروں میں سے ہیں۔ وہ ایک ورسٹائل اداکار ہیں جو 2023 میں بلاک بسٹر ڈراما سیریل ”تیرے بن“ میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

یمنیٰ زیدی کے ساتھ ان کی جوڑی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ وہاج علی ایک محنتی اور پیشہ ور اداکار ہیں اور انہیں حالیہ دنوں میں بہت زیادہ کام مل رہا ہے۔

آج کل ان کے دو مشہور پروجیکٹس ”میں“ اور ”22 قدم“ ٹی وی اسکرین پر نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کمرشلز اور مختلف برانڈز کیلئے فوٹوشوٹس بھی کر رہے ہیں۔

انہی فوٹو شوٹس کے دوران ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

وہاج علی کا مشہور کلوتھنگ برانڈ ”مُشک پی کے“ کیلئے آنے والے فوٹو شوٹ سے پہلے ایک کلپ وائرل ہوا، جس میں انہیں بیڈ پر نیم برہنہ لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

اس ”پردے کے پیچھے“ کے منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی لیکن اداکار کے اس “جرات مندانہ” اقدام کو مداحوں کی جانب سے سراہا نہ گیا بلکہ الٹا انہیں تنقید کے تیروں کے نشانے پر رکھ لیا گیا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ وہاج علی کی ایسی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

 

 

 

 

 

 

مداح کہہ رہے ہیں کہ وہاج علی کو بولڈ فوٹو شوٹ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کے بس کی بات نہیں۔

 

 

ایک مداح نے کہا ’اگر وہ اس راستے پر چلیں گے تو جلد ہی اپنا زوال دیکھیں گے‘۔

 

 

ایک مداح نے لکھا ’میں نے سوچا میں جان ابراہم کو انسٹاگرام پر دیکھ رہا ہوں‘۔

 

 

ان کے اشتہارات کے انتخاب پر چند لوگوں نے انتہائی سخت تبصرے کیے ہیں۔

 

 

 

Related Posts