سری نگر: بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 گرفتار کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جن کی گولی لگی میتیں چند گھنٹوں بعد برآمد ہوئیں جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔
امریکا نے اسرائیل کیلئے برطانیہ، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جرمنی کی بھی حمایت حاصل کرلی
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بارہ مولا کے علاقے اُڑی میں قابض فوج اور بی ایس ایف نے مشترکہ آپریشن کیا اور 2 نوجوان گرفتار کر لیے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے دیا۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سکیورٹی فورسز سے مقابلہ کر رہے تھے اور مسلح بھی تھے۔ بھارتی فوج نے شہدا کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں۔ والدین میتوں کے حصول کیلئے در بدر ہوگئے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔نوجوانوں کے قتل پرعلاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی اور شدید احتجاج کیا۔ اس دوران جدوجہدِ آزادئ کشمیر کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔