ورلڈکپ2023: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ2023: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف
ورلڈکپ2023: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے افغانستان کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم 74 اور عبد اللہ شفیق 58 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم میں افغانستان کے خلاف میچ میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کھیل رہے ہیں۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں پوزیشن جب کہ افغانستان 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

دونوں ٹیموں کا یہ اپنا اپنا پانچواں میچ ہے، پاکستان کو اب تک دو میں کامیابی اور دو میں شکست جب کہ افغانستان کو 1 میں جیت اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

گرین شرٹس کا افغانستان کے خلاف آغاز اچھا رہا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر 56 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، امام 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عبد اللہ 58 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

امام الحق کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، افتخار 27 گیندوں پر 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

Related Posts