کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 6 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار500 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ5487 روپے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 40 روپے ہے۔
عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔