لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیل سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے زائد، 10ہزار شہری لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طرابلس: لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیل سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5ہزار سے زائد جبکہ 10 ہزار کے لگ بھگ شہری لاپتہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیل کے باعث درنہ، شحات، البیضاء اور طبرق کے علاقے متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 10 ہزار افراد لاپتہ جبکہ اموات کی تعداد 5 ہزار 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کا سینکڑوں اسلامی مدارس کی رجسٹریشن ختم کرنیکا فیصلہ

ڈینیل نامی سمندری طوفان کے باعث درنہ شہر کی متعدد کالونیاں صفحۂ ہستی سے مٹ چکی ہیں، درنہ سمیت قریبی علاقے ڈیم ٹوٹنے کے باعث مزید تباہی سے دوچار ہوئے ہیں۔ لیبین حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں فوری امداد درکار ہے۔

لیبیا کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، حکومت عالمی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کرتی ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان کے باعث متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

طوفان سے متاثرہ شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں غیر معینہ مدت تک کیلئے تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئیں۔ حکام نے عالمی برادری سے بھی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts