پی ٹی آئی کے معطل رہنما حامد خان کا تحریکِ انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے معطل رہنما حامد خان کا تحریکِ انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے معطل رہنما حامد خان کا تحریکِ انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے معطل رہنما حامد خان نے پارٹی کی طرف سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس  کا جواب دیتے ہوئے پارٹی کسی صورت نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تحریکِ انصاف کی طرف سے جاری کردہ شو کاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے رہنما حامد خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف میرے لیے سب کچھ ہے، میں اِسے نہیں چھوڑوں گا۔

رہنما حامد خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں سیاسی سرگرمیوں کو بہت وقت دیا ہے، پارٹی رہنماؤں کو میرے کردار کے بارے میں علم ہے۔ لینڈ مافیا اور چینی مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتے۔

حامد خان نے کہا کہ رکنیت کا تحفظ میرا سیاسی حق ہے جس کے تحفظ کے لیے آئینی و قانونی راستوں کو استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ پارٹی کارکنان کی آواز بن کر کام کیا اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دینا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی رہنما حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 3 روز قبل ایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامد خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ۔

حامد خان پر جھوٹے بیانات کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ حامد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی اور چیئر مین سے متعلق من گھڑٹ بیانات دئیے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل

Related Posts