امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کو قابلِ تعریف قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کو قابلِ تعریف قرار دے دیا
امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کو قابلِ تعریف قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ایلس ویلز نے پاکستان کی معاشی ترقی کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔ ایلس ویلز نے   موڈیز رینکنگ میں پاکستان کی بہتر درجہ بندی پر مسرت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے  پاکستان کی موڈیز رینکنگ بہتری پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر اطمینان اور خوشی ہوئی۔

امریکی خارجہ کی  پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ  سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی کاوشوں اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پاکستان اس مقام تک پہنچا، جبکہ آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کو مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔

پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان جرات مندانہ معاشی اقدامات کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دے سکتا ہے جبکہ نجی سرمایہ کاروں کو بھی اپنی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔ 

ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کو اپنی برآمدات کو توسیع دینے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے جبکہ جرات مندانہ معاشی اقدامات ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مواقعوں کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ برس 15 تجارتی وفود بھیجے جائیں گے۔

 گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں  ایک تھنک ٹینک میں 21 نومبر کو ایک دستاویز پڑھی گئی جس میں زیادہ تر بات پاک چین اقتصاری راہداری (سی پیک) منصوبے پر کی گئی تھی لیکن اس میں پاکستان اور امریکا کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے متعدد تجاویز بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: امریکا  15 تجارتی وفود پاکستان بھیجے گا،  ایلس ویلز

Related Posts