لیونل میسی نے ریکارڈ 6 مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Messi 6th award
لیونل میسی نے ریکارڈ 6 مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے فٹ بال کا سب سے معتبر انفرادی ایوارڈ ’بیلون ڈی اور‘ چھٹی بار اپنے نام کرلیا ۔

32 سالہ میسی نے پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے ویرجل وین جیک کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، یوارڈ حاصل کرنے کے بعد میسی دنیائے فٹ بال کے پہلے کھلاڑی بن گئے، جنہوں نے یہ اعزاز چھ مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

دس سال قبل 2009 میں میسی نے اپنے کریئر کا پہلا بیلن ڈی اور جیتا تھا اور آج ایک دہائی بعد بارسیلونا کے سپراسٹار نے چھٹا ایوارڈ جیت کر خود کو دنیا کا بہترین فٹ بالر ثابت کر دیا۔

اس سے قبل پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ ایوارڈ پانچ بار اپنے نام کر چکے ہیں تاہم اس سال وہ تیسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے اس تقریب میں شرکت بھی نہیں کی،لیور پول کے دفاعی کھلاڑی سیڈیو مینے نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

لیونل میسی کو سب سے زیادہ 686 ووٹ ملے، لیور پول کے ورجل وین ڈک صرف چھ ووٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، اُنہیں 679 ووٹ ملے، جبکہ پانچ مرتبہ کے فاتح یووینٹس اور پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو 476 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے6 گولڈ میڈل حاصل کرلیے

میسی نے 2009، 2010، 2011، 2012 ، 2015 اور 2019 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ کرسچیانو رونالڈو2008، 2013، 2014، 2016 اور 2017میں یہ ایورڈ جیت چکے ہیں۔

اس ضمن میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا کہ دس سال قبل اپنے تین بھائیوں کی مدد سے میں نے اپنا ایوارڈ جیتا تھا اور آج چھٹا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جس میں میری بیوی اور بچوں کا کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے کہ خواب دیکھتے رہو، اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے رہو۔

Related Posts