توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) توہین کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے اور ان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی پر چارج فریم ہونا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات پر فیصلہ کرے، میں گزشتہ سماعت سے چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل مقرر ہوا ہوں، مجھے کیس کی فائلیں پڑھنے کا موقع دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی، وزیراعظم کی شدید مذمت

ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے توہین کیس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کردی۔

Related Posts