وسائل کی کمی کے باجود ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دیا،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman District Council Karachi

کراچی : چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ہم نے روز اول میں ہی کہا تھا کہ جہاں کام کرایا جائے گا اس کو میں خود اپنی ٹیم کے ہمراہ مانیٹر کرونگا ۔

خالی اعلانات سے نہیں انشا ء اللہ اصلی تبدیلی لا کے دکھائیں گے ہمارا ہر دن ضلع کونسل کی بہتری کے لئے وقف ہے ضلع کونسل کے ہر علاقے کو برابری کی بنیاد پر ترقی دے رہے ہیں۔

وسائل کی کمی کے باعث بھی ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دے رہے۔

ترقیاتی پروجیکٹ کی تکمیل سے جہاں متواتر بہتری آرہی ہے وہی اہلیان کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے ہم نے اولین روز سے ارادہ کیا تھا کہ شہری اور دیہی کی سوچ سے آزاد ہو کر لوگوں کو ریلیف دینگے جس کے نتائج عیاں ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں،میئر کراچی

ہماری پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے عام آدمی کے حقوق کی جدوجہد کیں مزدوروں کے لئے قانون میں موجود سہولیات ہماری پارٹی کی کاوشوں کی بدولت ہے ہمارا عوام سے رشتہ مضبوط ہے ۔

پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے کبھی لسانیت / مسلکیات کی سیاست نہیں کیں یہی ہماری کامیابی کا ثبوت ہے ہم اسی قافلے کے سپاہی ہیں عوام کی خدمت بلاتفریق رنگ و نسل کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چشمہ گوٹھ ،چوکنڈی میں ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل،ایکسین ایم اینڈ ای وسیم اللہ صدیقی ،اے ای ای اقبال گل بھی موجود تھے ۔

چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم نے اُس انداز کو اپنایا ہے جس سے کام کو عوام کی تواقعات کے عین مطابق انجام دیا جاسکے قیادت کی جانب سے ملنے والی ذمے داری کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے فیلڈ میں رہ کر کام کرارہے ہیں ۔

انجنئیرونگ اس امر کو مزیدیقینی بنائے کہ اسیکمز کے آغاز سے تکمیل تک اس کو مانیٹر کرے تاکہ اہلیان کو ایک مثالی اسکیم تیار ہوکر ملے ہمیں دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروجیکٹ کی تعمیر کرنا ہے جس کے لئے اپنا سو فیصد دے رہے ہیں عملے کو بھی اپنے تجربات کو بروئے کار لانا چاہیے۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ سندھ نے طلبا یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی

جاری کاموں کی ادائیگیوں کو یقینی بنا رہے ہیں معدود وسائل ہونے کہ باوجود مضبوط قوت ارادی کی بدولت اہلیان کو سہولیات دے رہے ہیں انشاء اللہ نئی ترقیاتی اسکیم کے اجراء سے نئے سفر کا آغاز ہو گا سہولیات سے آراستہ ضلع کونسل ہمارا منشور ہے جس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔

Related Posts