وزیراعلیٰ سندھ نے طلبا یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 positive ratio increases to 6.02% in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے طلبا یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بحالی سے متعلق قانون سازی کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر طلبا تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ اسمبلی طلبا یونینز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں :طلبہ یونین کی بحالی کےلیےملک بھر میں مظاہرے،آخر ماجرا کیا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی طلبا یونینز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں، جبکہ وزیر اعلی سندھ بھی طلبا یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے طلبا تنظیموں کی ہمیشہ حمایت کی ہے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے یونین بحالی کا اعلان کیا تھا، جبکہ سندھ حکومت قرارداد بھی پاس کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے، دوران طالب علمی نوجوان سیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طلبا تنظیموں سے مشاورت شروع ہوچکی ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ پہل کی ہے اور اس سلسلے میں آج پہلی میٹنگ کی گئی ہے جبکہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں قانون پیش کیا جائے گا۔

Related Posts