روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پف فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں یوکرین کے 2 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں یوکرین میں کم از کم 2 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد میزائل حملے ہوئے اور کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ
جنگ زدہ ملک یوکرین کے مختلف شہروں میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی فوج نے ڈونیٹس کے علاقے باخموت میں 4 بلاکس پر قبضہ جما لیا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کی جانب سے روسی افواج کی مدد کیلئے اپنے فوجی بھیجنے پر غورکیا جارہا ہے،جبکہ اطلاعات ہیں کہ 8 لاکھ سے زائد رضاکاروں نے جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی گزشتہ ماہ کی رپورٹ کے مطابق رضاکاروں کی بھرتی کے اعلان کے بعد 8 لاکھ سے زائد افراد نے جنگ میں روسی فوج کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔