کراچی :رقم کی وصولی کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک فری لانسرز اور پنشنرز کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامئے کے مطابق ملکی ترسیلاتِ زر کے ذریعے کاروباری اداروں سے صارف کو رقم کی وصولی کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے فری لانس خدمات کی ادائیگی کی حد بڑھا کر فی صارف 5000 ڈالر ماہانہ کر دی ہے جو پہلے فی صارف 1500 ڈالر ماہانہ تھی۔
مزید پڑھیں :تھری ڈی پرنٹنگ میں ماہر امریکی باپ بیٹا 4 لاکھ ڈالر کی لگژری کار بنانے میں کامیاب