مفتی تقی عثمانی کاقرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی تقی عثمانی نے اسلامی اسکولوں سے علیحدہ بورڈ بنانے کیلئے تجاویز مانگ لیں
مفتی تقی عثمانی نے اسلامی اسکولوں سے علیحدہ بورڈ بنانے کیلئے تجاویز مانگ لیں

ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پرشدید ردعمل دیتے ہوئے ممتازعالم دین مفتی تقی عثمانی نےحکومت سے معاملہ عالمی سطح پراٹھانے اور نوجوان الیاس کو رہا کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغا م میں مفتی تقی عثمانی کاکہنا تھا کہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔

انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا، افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی برادری کی شدید مذمت

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی، مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں۔

Related Posts