برسبین ٹیسٹ ،دوسری اننگز میں بھی قومی بلے باز ناکامی سے دوچار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs aus
برسبین ٹیسٹ ،دوسری اننگز میں بھی قومی بلے باز ناکام

برسبین: دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 580 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ پاکستان کے دوسری اننگز میں 3 کھلاڑی آؤٹ بھی ہوچکے ہیں۔

تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55 رنز پر وکٹ پر موجود تھے لیکن وارنر اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 3 رنز کے اضافے کے بعد ہی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔

جس کے بعد آنے والے اسٹیون اسمتھ بھی صرف 4 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس موقع پر میتھیو ویڈ نے مارنس لبوشین کا بھر پور ساتھ دیا اور اسکور کو 468 رنز تک پہنچا دیا، پاکستان کو چوتھی کامیابی میتھیو ویڈ کی صورت میں ملی جنہوں نے 60 رنز بنائے، دوسرے اینڈ پر موجود مارنس لبوشین کے بلے سے رنز اگلنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ٹریوس ہیڈ 24 اور ٹم پین 13 رنز بناسکے، مارنس لبوشین اپنی اولین ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے اور 185 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے لیکن اس وقت تک وہ پاکستان کے لیے رنز کا پہاڑ کھڑا کرچکے تھے۔

مارنس لبوشین کے بعد آنے والے ٹیل اینڈرز آسٹریلوی بلے باز رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور پوری ٹیم 580 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پیٹ کمنز 7، مچل اسٹارک 5 جب کہ ہیزل ووڈ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیتھن لیون 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شنواری اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا نسیم شاہ اور عمران خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز بھی شان مسعود اور کپتان اظہر علی نے کیا، اظہر علی اننگز کے تیسرے ہی اوور میں مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے لیکن انہوں نے ریویو لیا جو غلط ثابت ہوا، وہ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آؤٹ آف فام حارث سہیل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹاپ اسکور کرنے والے اسد شفیق بھی کھاتا کھولے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہیں جب کہ شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 276 رنز درکار ہیں جب کہ آسٹریلیا فتح سے صرف 7 وکٹ دور ہے۔

Related Posts