تحریک انصاف کا لانگ مارچ، ریڈزون میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، ریڈزون میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا لانگ مارچ، ریڈزون میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ”ریڈ زون میں اہم عمارتوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت کی طرف مارچ کی اجازت اسی صورت میں دی جائیگی کہ جب وہ ضروری ہدایات پر عمل کرے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے H-9 اور G-9 سیکٹرز میں مظاہرے اور دھرنے کے انعقاد کی اجازت کی درخواست کی تھی اور انتظامیہ فی الحال اس درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے ڈی جیز کی پریس کانفرنس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مزید بے نقاب کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے سائفر کا بہانہ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے کیا، رانا ثناء اللہ

دوسری جانب واضح رہے کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد کے لیے ان کا انتہائی متوقع مارچ جمعہ کو لاہور سے شروع ہوگا۔

Related Posts