ٹماٹر 270،پیاز 90روپے فی کلو فروخت ،گوشت بھی مہنگا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Food Prices in Pakistan
تبدیلی کے چھکے، ٹماٹر کی ڈبل سنچری ، ادرک ٹرپل سنچری عبور کرگیا

لاہور:حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود گراں فروشی کا سلسلہ نہ رک سکا ، اوپن مارکیٹ میں دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔

سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر نے ایک ہی روز میں 20روپے اضافے سے ڈبل سنچری کر لی تاہم اوپن مارکیٹ میں دکاندار رسد میں کمی کی وجہ سے 250سے 270روپے فی کلو تک فروخت کرتے رہے۔برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو کچا چھلکا 50روپے ،آلو شوگر فری 38کی بجائے 40،آلو سٹور 28کی بجائے 30سے35،پیاز 75کی بجائے 80سے 90روپے، ٹماثر 200روپے کی بجائے250روپے،لہسن دیسی 238کی بجائے260سے270کلو فروخت ہوا۔

لہسن چائنہ 250کی بجائے290سے300،ادرک چائنہ سرکاری نرخ 320کی بجائے330سے400،بینگن32کی بجائے35سے40،کریلے54کی بجائے 60 ،پالک فارمی 23کی بجائے25،ٹینڈے دیسی54کی بجائے60سے65،پالک دیسی 28کی بجائے30سے 35،لیموں چائنہ44کی بجائے 50،میتھی42کی بجائے50روپے،لہسن ایرانی 212کی بجائے230سے240تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں سبزیوں کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ، ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دُور

بند گوبھی59کی بجائے70روپے،پھول گوبھی34کی بجائے40سے45،گھیا کدو34کی بجائے40،شلجم32کی بجائے40سے45،سبز مرچ150کی بجائے170سے180،اروی 63کی بجائے70،بھنڈی76کی بجائے80،مٹر 94کی بجائے100سے105فی کلو فروخت۔

مولی16کی بجائے20روپے،گھیا توری70کی بجائے80،گاجر چائنہ42کی بجائے50،گاجر دیسی42کی بجائے45سے50،پھلیاں63کی بجائے70 اور مونگرے93کی بجائے 100روپے فی کلو تک فروخت ہوئے۔

علاوہ ازیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت3روپے اضافے سے 207روپے،زندہ برائلر مرغی2روپے اضافے سے 143روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 110روپے فی درجن رہی۔

Related Posts