وزیر اعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات ،کامیاب جوان پروگرام کی رپورٹ پیش کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kamyab Jawan Programme

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا،نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئیگی۔

نوجوانوں کے درپیش روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے ملاقات کی ،وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔

وزیراعظم کوپروگرام کی شفافیت میرٹ اور درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ صرف 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے 1 سے 5 لاکھ تک قرض کی درخواستیں دیں،6لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

بتایاگیاکہ درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع قرض کی تقسیم آئندہ ماہ ہو گی،سب سے زیادہ درخواستیں پنجاب اور پختون خواہ سے موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی زبردست پذیرائی،1 لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

وزیراعظم نے پروگرام کی زبردست پذیرائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے پر معاون خصوصی عثمان ڈار کو شاباشی دی ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں حکومتی سرپرستی ہر حال میں یقینی بنائیں گے،نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی،نوجوانوں کے درپیش روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Related Posts