پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، رواں سال ملک میں مجموعی تعداد 82 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، رواں سال ملک میں مجموعی تعداد 82 ہو گئی
پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، رواں سال ملک میں مجموعی تعداد 82 ہو گئی

 ملک بھر میں پولیو کے 4 نئے پولیو کیسز سامنے  آچکے ہیں جس سے رواں سال مجموعی طور پر 82 بچوں میں پولیو جیسے موذی مرض کے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک خطرناک رفتار کہی جاسکتی ہے۔

پولیو کے 3 کیسز  کی خیبر پختونخواہ جبکہ 1 شہرِ قائد سے تصدیق ہوئی جبکہ لکی مروت میں ڈھائی اور 2 ماہ کے 2 بچوں میں پولیو وائرس پایا گیا جو معذور کردینے والی موذی بیماری کا پتہ دیتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دوسری جانب کراچی میں 2 سالہ بچے کے جسم میں پولیو وائرس پایا گیا۔ بچہ جمشید ٹاؤن کا رہائشی ہے جبکہ رواں سال ملک بھر  میں پولیو کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 82 تک پہنچنا ماہرینِ طب کے نزدیک قابلِ تشویش ہے۔ 

Image result for Polio wallpaper

یاد رہے کہ اس سے قبل پولیو وائرس نے  ملک  کے چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 8 روز قبل پولیو کی تصدیق کیلئے گٹروں سے نمونے 11 تا 17 اکتوبر لئے گئے ، لاہور کے چار، راولپنڈی کے دو مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،گلشن راوی،آؤٹ فال سٹیشن ایچ، جی، ایف کے گٹرز میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

Related Posts