شارجہ: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہونے والے جھگڑے کے باعث پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغان بولر فرید احمد پر آج جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔میچ کے 19 ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بالر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے۔
ہم عوام پر ظلم کررہے ہیں، ایسے میچز سے ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، شاداب خان
جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بالر پر بلا اٹھایا اور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا بعدازاں دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا۔
مزیدبرآں کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی۔ میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
پاکستان کی فائنل میں رسائی، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا