کراچی :سندھ سے تعلق رکھنے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی نے باباگرونانک کے جنم دن پر کہا ہے کہ سکھوں کو اس سال دو خوشیاں ایک ساتھ ملی ہیں ۔
ایک بابا گورنانک کا 550 واں جنم دن اور دوسرا کرتا پور راہداری کھلنے کا ہے ۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے کراچی میں بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب میں بھی شرکت کی ان ہمراہ مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ مہیش کمار تلریجا بھی تھے ۔
بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان سکھ کونسل کے چیف پیٹرن سردار رمیش سنگھ، دربار سیوا داری بھائی جہنوار لال اور سریش کمار نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی کو سروپا پیش کیا۔
اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی اور ملک میں امن کے قیام ، دہشت گردی خاتمے اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی درخواست کی گئی۔
مزید پڑھیں :کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے،ماہرہ خان