سندھ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI will hold meetings in Sindh After Corona: Khurram Sher Zaman
khurram-sher-zaman

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی پرائس کنٹرول ٹیم اور کمشنر کراچی شہر میں پرائس لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ صوبائی حکومت کا کام ہے کہ وہ شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے کے لئے کمشنر کراچی کو پابند کرے۔

ہمارے بار باراس مسئلے پر توجہ دلانے کے باوجود کمشنر کراچی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ پر کہیں بھی عمل در آمد نہیں ہورہا۔

گراں فروشوں کی من مانی پر سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ 60 روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 250، مٹر 200 روپے،پیاز 80 روپے کلو جبکہ آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت

صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بنیادی ضروریات کی اشیاء شہریوں کی قوت خرید سے مکمل باہر ہو گئی ہے۔بالکل اسی طرح 94 روپے کلو کے بجائے دودھ 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔سندھ حکومت نے عوام سے انکے بنیادی حقوق چھینے ہیں اور اب ان سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزرا اپنے پرتعیش محلوں اور گاڑیوں سے قدم باہر نکالے تو انہیں شہریوں کے مسائل کا پتہ چلے۔ حکومت سندھ ایک ناکام حکومت ہے، جس نے اپنے گیارہ سالہ دورے حکمرانی میں سندھ کو ایڈز، ڈینگی، نگلیریا جیسی جان لیوا بیماریاں دی ہیں۔

سندھ حکومت نے پانی چور مافیا کے ساتھ مل کر پہلے پانی چھینا اور اب لوگوں سے منہ کا نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

Related Posts