کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 700سے زائد پوائنٹس گر گیا۔
سیشن کے اختتام پر انڈیکس 707.8 پوائنٹس یا 1.68 فیصد کمی کے ساتھ 41,367.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ شروع ہونے کے فوراً بعد اسٹاک 600 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا اور پچھلے دن کے 42,074.91 کے بند ہونے کے مقابلے میں 713.19 پوائنٹس کھو کر 12:39 بجے تک 41,361.72 پر پہنچ گیا۔
انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج ”قبل از وقت عام انتخابات کے مطالبات کو تقویت دیتے ہیں ”۔انہوں نے کہا کہ یہ بالآخر پاکستان کے حق میں ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم، عبوری طور پر، سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب پاکستان کی معیشت نازک حالت میں ہے۔
مزید پڑھیں:نگراں حکومت سے مذاکرات میں کوئی مسئلہ نہیں، آئی ایم ایف