وزارتِ داخلہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ قومی احتساب بیورو کو بھیج دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ داخلہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ قومی احتساب بیورو کو بھیج دی
وزارتِ داخلہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ قومی احتساب بیورو کو بھیج دی

وفاقی وزارتِ داخلہ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی  میڈیکل رپورٹ قومی  احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دی ہے تاکہ رپورٹ کا جائزہ لے کر جلد از جلد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جاسکے۔

قبل ازیں نیب حکام نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے نکالنے کے حوالے سے غیر مشروط اور مثبت جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

نیب حکام نے وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملےپر درست فیصلہ کرنے کے لیے میڈیکل رپورٹ فراہم کی جائے۔

وزارتِ داخلہ کی طرف سے بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ نیب کے متعلقہ حکام تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد حکام نے اس کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ توقع ہے کہ جائزہ لینے کے بعد اس کا جواب جلد وزارتِ داخلہ کو بھجوایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہمیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے جبکہ ان کا نام آج ہی ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی صحت کی صورتحال خراب نظر آتی ہے جبکہ حکومت ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں، آج نام ای سی ایل سے نکال دیں گے۔گورنر پنجاب

Related Posts