قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ پارلیمنٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو اون کرے گی، مذاکرات صرف آئین کے تحت آگے بڑھیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں سیکورٹی صورتحال اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر سیاسی قیادت کو بریفنگ دی گئی، شرکاء کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: