فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد
وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الحمداللہ، وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،حکومتی اداروں،شخصیات ،متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جبکہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ بنیادی سیل، فوجی،سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، ان شاءاللہ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی اور اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموارہوئی۔

Related Posts