طلاق شادی کی اہمیت کے متعلق میری رائے نہیں بدل سکی۔صنم سعید

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
طلاق شادی کی اہمیت کے متعلق میری رائے نہیں بدل سکی۔صنم سعید
طلاق شادی کی اہمیت کے متعلق میری رائے نہیں بدل سکی۔صنم سعید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ میری طلاق سے شادی کی اہمیت کے متعلق میری رائے نہیں بدلی، میں نے طویل عرصے تک کامیابی سے شادی نبھانے والے جوڑے دیکھے ہیں۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کی اداکارہ صنم سعید نے ایک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد شادی جیسے رشتے کے متعلق میری رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماریہ واسطی نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجوہات جانیے

اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جہاں میرے والدین اور دیگر رشتوں نے شادی کے بندھن میں بندھ کر میرے خیالات پر اثرات مرتب کیے اور یہی وجہ ہے کہ طلاق یہ رائے نہ بدل سکی۔

زندگی گلزار ہے سے شہرت پانے والی اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کے رشتے پر آج بھی یقین ہے اور میرے خاندان میں طویل عرصے سے شادی شدہ جوڑے موجود ہیں جنہیں میں نے دیکھا۔

صنم سعید نے کہا کہ میں نے اپنے بڑوں کو رشتوں کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا ہے جو ایک خوبصورت چیز ہے۔ واضح رہے کہ صنم سعید نے زندگی گلزار ہے میں کشف مرتضیٰ کاکردار ادا کیا تھا۔

بعد ازاں معروف اداکارہ کو دیدن میں محب مرزا کے بالمقابل رول نبھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ صنم سعید نے اپنے بچپن کے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جو کراچی میں بینکر تھے۔

آج سے 7 سال قبل 2 جنوری 2015 کو ہونے والی شادی کامیاب نہ ہوسکی۔ اداکارہ صنم سعید نے 2018 میں اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ ان کی شریکِ حیات فرحان حسن سے طلاق ہوچکی ہے۔

Related Posts