ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ریسٹ دے کر اُن کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا جانے کا امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔

سلیکشن کمیٹی بولرشاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو بھی آرام دیئے جانے پر غور کررہی ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کی کپتان اور کوچ سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بولنگ ایکشن غیر قانونی کہنے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب

مزید برآں بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی فٹنس مسئلہ نہیں اس لئے آرام دینے کی تجویز غیر ضروری ہے۔ بعدازاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلی جائے گی، سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ ملتان بیک اپ وینیو ہے۔

Related Posts