قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی نین عابدی کی 37ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی نین عابدی کی 37ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد
قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی نین عابدی کی 37ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی نین عابدی کو ان کی 37ویں سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی نے سیدہ نین عابدی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دائیں ہاتھ کی بلے باز نین عابدی نے پاکستان کیلئے 155 میچ کھیلے۔ 

ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر نین عابدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ویمن ٹیم کی بیٹر نین عابدی نے ویمن ٹیم کیلئے 155 میچز میں 2 ہزار 597 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

واضح رہے کہ 23 مئی 1985 کے روز کراچی میں جنم لینے والی سیدہ نین فاطمہ عابدی اچھے فٹ ورک کی حامل بیٹر سمجھی جاتی تھیں اور انہوں نے بعض اوقات قومی ٹیم کیلئے بالنگ بھی کی۔

نین عابدی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کیلئے سنچری اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی رہیں اور قومی ویمن ٹیم کی نائب کپتان کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ 

بھارت کے خلاف 19 دسمبر 2006 کو جے پور میں نین عابدی نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ اسی برس کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف بھی نین عابدی قومی ٹیم کا حصہ تھیں۔ 

 

Related Posts