پاکستان کو دو روز قبل مسجد نبوی ﷺ میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ملک کے متعدد شوبز ستارے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسجدِ نبوی ﷺ میں کابینہ کے خلاف لگنے والے نعروں پر رد عمل دیا ہے۔
اداکارہ کا اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں۔‘
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 29, 2022
یہ بھی پڑھیں: مرزا پور سیزن 3: کیا گڈو اس سیزن میں ہوگا یا نہیں؟
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عفت عمر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
اُن کا اپنی ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اسے اب روکنے کی ضرورت ہے، اب بہت ہو چکا ہے، نفرت بھڑکانے پر عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔‘
This needs to stop, now,enough is enough. Imran Khan should be arrested for instigating hatred.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 28, 2022