کینبرا:آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151رنز کا ہدف دیا ، آسٹریلیا نے 19ویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 51 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ رہے ، میک ڈرمٹ نے بھی بغیر آؤٹ ہوئے 21 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت گرین شرٹس 20 اوورز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کردی