شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ رکنِ اسمبلی شیخ راشد نے سابق وزیرِ داخلہ کا استعفیٰ عامر ڈوگر کو پہنچا دیا۔ شیخ رشید نے گزشتہ روز ہی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل

پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں دئیے گئے پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ ہوئے تو دیکھیں گے۔ ایک رائے ہے کہ مرکز کے بعد اراکینِ صوبائی اسمبلی بھی مستعفی ہوجائیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب اراکینِ اسمبلی نے متفقہ طور پر استعفے دئیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ مقصو چپڑاسی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ہم پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھیں گے۔

گفتگو کے دوران سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ عمران خان نے میرے استعفوں کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ جب تک الیکشن نہ ہوجائیں، چین سے بیٹھنا نہیں ہے۔ شہباز کی بدعنوان حکومت نہیں چلنے دی جائے گی۔ 

Related Posts