پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

usd price in pakistan

کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے 155.60روپے اورقیمت فروخت155.85روپے سے 155.70روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.45 روپے اورقیمت فروخت155.80روپے سے گھٹ کر155.65روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں : تھری ڈی پرنٹنگ میں ماہر امریکی باپ بیٹا 4 لاکھ ڈالر کی لگژری کار بنانے میں کامیاب

یوروکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.00روپے اورقیمت فروخت 175.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید200.00روپے سے بڑھ کر200.20 اورقیمت فروخت202.00روپے سے بڑھ کر202.20روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے اورقیمت فروخت41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے اورقیمت فروخت42.60روپے پرمستحکم رہی ۔

پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

Related Posts