پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی شادی کو 7 برس مکمل ہوگئے جس کی خوشی میں انہوں نے شادی کی سالگرہ ایک منفرد تھیم کے ساتھ منائی۔
شرمیلا فاروقی نے شادی کی 7 ویں سالگرہ جیمز بانڈ تھیم کے ساتھ منائی جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت وائرل ہورہی ہیں۔
مذکورہ تصاویرمیں شرمیلا اور ہشام کے ناموں کے پہلے حروف اور دونوں کی بانڈ اسٹائل تصاویرکاعکس نمایاں ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ، ‘ ہاں یہ 007 ہے، بانڈ اسٹائل میں شادی کی 7ویں سالگرہ الحمداللہ، اس تقریب میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کے لیے تمام دوستوں اورفیملی کا شکریہ’۔
ویڈنگ اینورسری کی دلکش تصاویرشیئرکرنے والی شرمیلا نے ایک تعریفی پوسٹ میں اپنی 007 نائٹ سے متعلق پوچھنے کے لیے میسج اورکال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس خصوصی سیلیبریشن کے لیے ان کا لباس معروف فیشن ڈیزائنرماہین کریم نے تیارکیا جبکہ سگنیچرنو میک اپ لک کے لیے انہوں نےعدنان انصاری کی خدمات حاصل کی تھیں۔
مزید برآں سالگرہ کی تقریب میں ندا یاسر، فریحہ الطاف، فوزیہ امان ،سدرہ نیازی سمیت کئی دیگرمعروف نام شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ریحام خان کی شوبز ستاروں پر تنقید، منیب بٹ مقابلے میں آگئے