سینئر جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کے سامنے سوال حراستی مراکز کی قانونی حیثیت کا ہے، چیف جسٹس

سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی غیر موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریبِ حلف برداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جہاں سپریم کورٹ جج جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ سے اسلام آباد پولیس مصیبت میں گرفتار، 7 کروڑ کا بجٹ کم پڑ گیا

حلف برداری کی پر وقار تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلاء اور بڑی تعداد میں قومی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ اِس وقت غیر ملکی دورے پر ہیں جس کے دوران قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس گلزار احمد ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے۔

آئینِ پاکستان کے تحت چیف جسٹس کے غیر ملکی دورے کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان بنایا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ جسٹس گلزار احمد یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ دھرنا کیس کے فیصلے کے دوران ان کے موکل کی نگرانی کی گئی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 28 اکتوبر کو  سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: صدارتی ریفرنس سے پہلے جسٹس فائز عیسیٰ کی لندن میں جاسوسی کی گئی، وکیل

Related Posts