چینی وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس کے بعد کابل میں ملاقات کیلئے رُک گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس کے بعد ملاقات کیلئے کابل میں رک گئے
چینی وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس کے بعد ملاقات کیلئے کابل میں رک گئے

کابل: افغانستان کی سرکاری ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کو کابل میں طالبان حکمرانوں سے ملاقات کے لیے رک گئے۔

افغانستان کی سرکاری باختر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد ریان نے چینی وزیر خارجہ کی افغانستان کے دارالحکومت میں آمد کی تصدیق کی۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچنے پرچینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کے اسکول جانے سے روکنے کے حکم پر معصوم بچی کی روتے ہوئے دلخراش ویڈیو وائرل

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ دونوں فریق اہم امور پر بات چیت کریں گے جس میں استحکام اور ترقی کے حوالے سے چین کے کردار پر توجہ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ بیجنگ 30-31 مارچ کو افغانستان کے پڑوسیوں کی دو روزہ کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گا جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ طالبان حکومت کی مدد کیسے کی جائے گی۔

چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اگست میں طالبان کے تسلط کے بعد کسی سینئر چینی رہنما کا پہلا دورہ ہے اور وہ اپنا دورہ اسلام آباد مکمل کرنے کے بعد افغانستان پہنچے ہیں۔

Related Posts